واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے ) امریکہ میں سکھوں کی ایک موثر اور فعال تنظیم سکھ آف امریکہ نے نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہدری کے حق میں آواز بلند کرنے کے صلہ میں گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا ہے ۔ تنظیم کے ڈائریکٹر جسدیپ سنگھ کے مطابق سدھو کو یہ گولڈ میڈل 4 جولائی کو سکھ ڈے پریڈ کے موقع پر دیا جائیگا۔ تنظیم کا ایک وفد بھارت پہنچ گیا ہے جو 20 جولائی کو نوجوت سدھو سے ملاقا کر کے انہیں امریکہ آنے کی باضابطہ دعوت دے گا۔ امریکہ میں مقیم سکھ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو اکستانی حکام کے ساتھ رابطہ کر کے ہماری یہ آفر پہنچائیں کہ اگر پاکستانی حکومت انہیں مناسب سہولیات فراہم کرے تو وہ کرتار پور دربار صاحب کیلئے بڑی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔