امرتسر (خصوصی رپورٹ) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کرتار پور راہداری کھولے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کیساتھ ایک مرتبہ پھر اظہار تشکر کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سکھ کمیونٹی کے کرتار پور گوردووارہ جانے کے خواب کو پورا کرنے پر انکا شکر گزار ہوں، اس سے قبل کرتارپور صاحب گوردووارہ سے واپسی پر پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کیساتھ خاندان کا کرکٹ کے حوالے سے پرانا تعلق ہے ، وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان یوں تو مختصر سفر کے بات ہوئی لیکن کرکٹ کی پرانی یادوں کا بھی ذکر ہوا، ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا میں پر امید ہوں کہ پاکستان کی طرف سے کرتار پور راہداری کھولے جانے کے بعد گوردووارہ پنجہ صاحب اور ننکانہ صاحب بھی سکھ یاتریوں کے لیے کھولا جائے گا۔