شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماڈل واداکارہ چاندنی کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں قدم جمانے کیلئے فلم بینوں اورمداحو ں کے مزاج اور رائے کا خاص خیال رکھنا چاہیے کردار کی ڈیمانڈ میں ڈھل کر ہی آپ اپنے کام سے انصاف کرسکتے ہیں اور یہی سب کچھ آپکی کامیابی میں مد ومعاون ثابت ہوتا ہے کسی بڑے برینڈ کا ایڈ ہو یا فلم ہمیشہ کردار کی ڈیمانڈ کو پورا کیا اور ہمیشہ کردار کو پڑھ کر اور سمجھ کر سائن کیا ہے آئندہ بھی اسی روش پر عمل پیرا رہونگی آج جو کچھ بھی ہوں وہ مداحوں کی حوصلہ افزائی کی بدولت ہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ماڈل واداکارہ چاندنی نے کہاکہ بہت جلد بڑی سکرین کیلئے بڑی فلم سائن کرنے جارہی ہے۔