شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ماڈل اداکارہ چاندنی نے کہا ہے کہ کردار کی ڈیمانڈ کو بولڈ نہیں کہا جاسکتا فلم ،سٹیج ، ڈرامہ ،ایڈ میں کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور کردار کے مطابق کام کرنیوالے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اسے ولگر پن یا بولڈ کا خطاب نہیں دینا چاہیے اشتہارات میں بھی ایسے ایسے سین ہوتے ہیں جس کو عام فہم میں بولڈ سین کہا جاتا ہے مگر وہ اس اشتہار کی ضرورت ہوتے ہیں اسی طرح اگر فلموں میں بھی کام چلتا ہے جبکہ سٹیج پر معاشرتی ناہمواریوں کو اجاگر کرنے کیلئے اداکاراؤں کو سٹیج ڈرامہ کی ڈیمانڈ کے مطابق پرفارم کرتی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں تاریخی سیر گاہ میں کمپنی برانڈ کی ایڈ کی لوکیشن چیک کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔