کراچی (سٹاف رپورٹر) گلستان جوہرمیں انجینئر نے سسرال میں فائرنگ کر کے ڈاکٹر بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 15 مکان نمبر R3 میں پیرکوفائرنگ کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو وہاں پرایک خاتون کی لاش اورایک مرد شدید زخمی حالت میں ملاجسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا،جاں بحق خاتون کی شناخت 28 سالہ کنزہ احمد اوراسکے شوہر32 سالہ رانا ہادی مبارک ولد رانا عبدالرزاق کے نام سے کی گئی، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ میاں بیوی شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن کے رہائشی تھے ،شوہرانجینئر اور بیوی ڈاکٹرتھی،گزشتہ شب رانا ہادی کے اہلخانہ اسکی اہلیہ کنزہ کو اسکے میکے چھوڑگئے تھے ، پیرکو دونوں کے اہلخانہ بیٹھ کرمسئلہ حل کرانیکی کوشش کر رہے تھے کہ رانا ہادی نے بیوی سے ملاقات کی خواہش ظاہرکی اور دوسرے کمرے میں جاکرپہلے اسے سر پرگولی ماری اورپھرخود کو بھی گولی مارلی،پولیس کے مطابق مقتولہ اورمتوفی کی ساڑھے آٹھ سال قبل شادی ہوئی،انکی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمر3 سال اور6 سال ہے ۔