لندن( ویب ڈیسک) ہر سال منائے جانیوالے مسیحیوں کے سالانہ تہوار کرسمس کی آمد میں کچھ ہفتے باقی ہیں اور اسی لیے دنیا کے مختلف ممالک میں کرسمس کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ لندن کی معروف Carnaby سٹریٹ پر بھی سالانہ کرسمس لائٹس ڈسپلے کا آغاز کردیا گیا ہے ، جہاں دلکش روشنیوں نے پورے شہر کی رونقوں کو عروج پر پہنچا دیا ہے ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں مقامی افراد اور غیر ملکی سیاح یہاں کا رْخ کررہے ہیں۔