اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)برطانیہ نے ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کو پاکستان میں برطانیہ کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا ہے ۔اس سے پہلے تھامس ڈریو پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے ،ڈاکٹر کرسچین ٹرنر دسمبر 2019 میں ذمہ داری سنبھالیں گے ۔اس وقت کرسچین ٹرنر برطانوی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے ڈپٹی مشیر ہیں۔