کراچی (کامرس رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے کی کمی سے 154روپے کی سطح پر آگیا جب کہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 3پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں3 پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.24روپے سے گھٹ کر 154.21 روپے اورقیمت فروخت 154.34 روپے سے گھٹ کر154.31روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 154روپے اورقیمت فروخت 154.30 روپے ہوگئی ۔یوروکی قیمت خرید 166.30 روپے سے بڑھ کر167.50روپے اور قیمت فروخت 167.80روپے سے بڑھ کر 169.30 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 198.50روپے سے گھٹ کر197.30 روپے اور قیمت فروخت 200روپے سے گھٹ کر199روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 40.75روپے سے گھٹ کر 40.65 روپے ہوگئی اورقیمت فروخت 40.95 روپے مستحکم رہی ۔جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.85روپے سے گھٹ کر41.80 روپے اورقیمت فروخت 42.05 روپے سے بڑھ کر42.10روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20.00روپے اور قیمت فروخت 20.50روپے پرمستحکم رہی۔