بشکیک (اے ایف پی) کرغیزستان میں کرپشن پر سابق وزیر اعظم کو پندرہ سال قید کی سزا سنا دی گئی، 2017 سے 2018 کے درمیان وزیر اعظم رہنے والے سپارا ایساکوف کو چین سے متعلق سکینڈل پر سزا سنائی گئی، اس کیس میں آٹھ افراد پر الزام تھا کہ وہ پاور پلانٹ کو جدید بنانے کے منصوبے کیلئے چین کی جانب سے فراہم 40 کروڑ ڈالر میں کرپشن میں ملوث ہیں۔ پاور پلانٹ دارالحکومت بشکیک میں بجلی فراہم کرتا تھا اور 2018 کی سردیوں میں حد سے زائد دباؤ کی وجہ سے خراب ہوگیا تھا، 42 سالہ ایساکوف 63 سالہ سابق صدر المازبیک کے اتحادی تھے ، صدر الماس بیک اتامبایف کو بھی 2017 میں صدارت سے فارغ ہونا پڑا تھا۔ سابق صدر اتامبایف بھی اس وقت کرپشن کے الزامات میں جیل میں ہیں، ان کے اوپر دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے بھی الزامات ہیں۔