نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )کرکٹ ورلڈ کپ میں کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں بری کارکردگی دکھانے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچ اور دیگر اسٹاف کی کھوج میں سرگرداں بھارتی کرکٹ بورڈ نے جہاں مطلوبہ افراد کی تلاش کے لیے اشتہارات جاری کردیے ہیں وہیں نامور بلے باز کو اہم ترین فیصلوں میں مشاورت سے بھی محروم کردیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کوچ کے انتخابی عمل سے یکسر علیحدہ کردیا گیا ہے جس کے معنی یہ ہوں گے کہ اس مرتبہ ان کی پسند اور نا پسند کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔2017 میں جب روی شاستری کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا تو ویرات کوہلی کی رائے لی گئی تھی۔