نیویارک(شوبز ڈیسک) امریکی گلوکار ہ و اداکارہ سلینا گومز نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کیا۔ڈاکٹر ویویک مورتھی سے آن لائن گفتگو کے دوران 28 سالہ گلوکارہ نے تنہائی اور انسانی رابطے کی طاقت پر بات چیت کی اور کہا کہ یہ سال ان کیلئے چیلنجنگ رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وبا کے ابتدائی دنوں میں، میں اسے صحیح طریقے سے سمجھ نہیں سکی اور ایک طرح سے ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔سلینا گومز نے اس پر قابوپا نے،اس سے نمٹنے کے مؤثر اور صحت مندانہ طریقے بتائے ، اور کہا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنا برانڈ، ریئر بیوٹی لانچ کیا ہے جہاں وقت گزار کر انہیں صحت کے عالمی بحران میں ایک مثبت رویہ برقرار رکھنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ اب میں اس سے مکمل طور پر باہر آرہی ہوں اور میں صرف سوچتی ہوں کہ مجھے اس سب سے اسی طرح نمٹنا تھا جیسی ضرورت تھی اور میں نے صحیح لوگوں سے صحیح طریقے سے اور درست اقدام اٹھا کر ڈپریشن پر قابو پایا۔