بنگلورو (نیٹ نیوز ) بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی کے ریاستی سربراہ اور رکن اسمبلی بی ایس یدیورپا نے حکومت کیخلاف بطور احتجاج ایوان میں ہی رات گزاری اور فرش پر سو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یدیورپا نے الزام لگایا کہ کانگریس اور جنتادل کی سیکولر حکومت اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد رکوانے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ ان کی شکست یقینی ہے ۔ یہ حکومت اکثریت کھو چکی ہے ،یہ اصل معاملات سے توجہ ہٹا رہی ہے اور ہمیں مشتعل کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم تحمل کا مظاہرہ کریں گے ۔