لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں سزا یافتہ ملزمہ کی بریت کی اپیل پر 21 جنوری کو فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا عدالتی حکم کلکٹر کسٹم ہائیکورٹ میں پیش ہوے جسٹس محمد قاسم خان نے راحت شہزادی کی اپیل پر سماعت کی اپیل کنندہ کی جانب سے سنیر قانوندان شیخ مقبول نے موقف اختیار کیا کہ اے این ایف نے ایئرپورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ایئرپورٹ پر تمام کاؤنٹر سے چیکنگ کے دوران کلیر کیا گیا اپیل کنندہ کے وکیل اعتراض اٹھایا کہ ماتحت عدالت نے موقف سنے بغیر 5 سال کی سزا سنائی عدالت ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر بریت کا حکم دے ، ہائیکورٹ نے اپیل پر کاروائی 21 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے بلب کر لیا۔