نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں تین کشمیری طلبہ کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں طلبہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہبالی کے انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم ہیں جن کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے ۔ بھارتی پولیس کے مطابق کالج میں زیر تعلیم کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین طلبہ نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور ویڈیو بھی بنائی جو وائرل ہو گئی جس پر کارروائی کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں ایک طالبعلم کو ابتدائی طور پر بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ کچھ بولتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد دوسرے آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں پھر جو میوزک چل رہا ہے اس میں انہوں نے پاکستان زندہ باد بھی شامل کیا۔ بھارتی پولیس نے تینوں کشمیری طلبہ کو بغاوت کا الزام لگا کر گرفتار کیا ہے ۔ بجرنگ دل کے ہندو انتہاپسندوں نے نوجوانوں پر حملے کی بھی کوشش کی تھی۔