نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے نااہل رکن پارلیمنٹ 22 کروڑ کی گاڑی کے مالک بن گئے ۔رولس رائس فینٹم (ہشتم) کار انڈیا میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی گاڑی ہے جس کی قیمت 22 کروڑ روپے بنتی ہے ۔یاد رہے کہ کرناٹک میں ہوسکوٹے سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب رکن اسمبلی ایم ٹی بی ناگاراج کو گذشتہ دنوں کرناٹک اسمبلی کے سپیکر کے ذریعے پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔