نیویارک ( ندیم منظور سلہری سے ) امریکہ میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالے مسلمانوں کی تدفین میں نیویارک میں پیش آرہی ہیں ۔ نیویارک میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کرونا کے باعث جاں بحق ہو چکی ہے ، وائرس کے خوف کے باعث میتوں کی تدفین کیلئے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں، میتوں کو کفن پہنانے اور تابوت میں رکھنے کیلئے مزدور نہیں مل رہے ، اسی لئے مسلم فیونرل ہومز براہ راست ہسپتالوں سے میت کو کفن پہنا کر تابوت میں قبرستان روانہ کر دیتی ہے جہاں انکی تدفین کر دی جاتی ہے ۔