لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام شمالی لاہور میں کرول کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ اپالو سپورٹس نے ایم پی جمخانہ کے خلاف میچ کھیل کر سیزن کاآغاز کر دیا ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ عدنان ارشد اولکھ مہمانِ خصوصی تھے ۔ان کادونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔اس موقع پرمیزبان حاجی محمد الیاس نے کہا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ نے شمالی لاہور میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کرواکر ناصرف لاہور میں ایک گراؤنڈ کا اضافہ کیا ہے ۔