روم (نیٹ نیوز) اٹلی کے وزیر اعظم جوزپ کونٹے نے یورپی یونین کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کروناسے لڑنے کے عمل میں سنگین غلطیاں نہ کریں ورنہ اتحاد کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔ مقامی اخبار کو انٹرویو میں وزیراعظم کونٹے نے کہا یورپی یونین کی کرونا کیخلاف فعال کردار ادا کرنے میں ناکامی ہماری آنے والی نسلوں پر تباہ کن معاشی اثرات مرتب کرسکتی ہے اور اتحاد اپنا وجود کھو سکتا ہے ۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہم اس بحران کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں؟ ہمیں بحالی کیلئے ایک بڑا منصوبہ تیار کرنا ہوگا اور سرمایہ کاری کی بحالی کا ایسا پروگرام پیش کرنا ہوگا جو یونین کے رکن ممالک کی معیشت کو تباہی سے بچا سکے ۔