مکرمی! کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سپین سے لے کر امریکہ تک تمام حکومتیں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔حالات خراب ہونے پر سب سے پہلے ووہان کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہوا۔ تمام سفری سہولیات معطل کر دی گئیں۔چین میں اب حالات معمول پر آنے کے ساتھ زندگی پٹڑی پر لوٹتی نظر آنے لگی ہے۔وزیر اعظم پاکستان نے سچ کہا ہے کہ لاک ڈوان جیسی صورتحال کا ہمارا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔ لیکن اس کے بغیر کوئی چارہ بھی نہیں۔ کرونا واقعی ایک وبا ہے ، لیکن ہم ہمت سے ، طاقت سے اور ایمان کی قوت سے اس کا مقابلہ کریں گے، یقین جان لیں رب کریم ہمیں سرخرو کریں گے ۔ (نفیس دانش)