تہران (این این آئی )کرونا کے مہلک وائرس کو عام زکام قرار دینے والی ایران کے سرکاری ٹی وی کی پیش کار اب خود اس مہلک مرض کا شکار ہوگئی ہیں اور ا نہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی پیش کار عاطفہ میر سیّدی نے ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے ابتدائی ایام میں کہا تھا کہ یہ کوئی زیادہ خطرناک نہیں ،اس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بننا پڑا تھا۔ انہوں نے 21 فروری کو سرکاری ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران میں کہا تھاکہ اس وائرس سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیجیے ،یہ عام زکام کی طرح آئے گا اور چلا جائے گا۔