لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر متحرک ہے ۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ڈی سی دانش افضال کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے مرکز میں موجود غیر ملکیوں کی سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔