لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اداکارہ ارمینا خان پراجیکٹ ادھورے چھوڑ کر برطانیہ واپس چلی گئی ہیں وطن واپسی سے پہلے سوشل میڈیا پر اپنے طویل نوٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ میں ایک ڈرامے کے لئے پاکستان آئی تھی اور ہماری ٹیم نے چند دن کام بھی کیا لیکن اب کورونا کی وجہ سے میں واپس جارہی ہوں کیونکہ انسانی صحت سب سے زیادہ ضروری ہے ۔ارمینا خان نے مزید کہا کہ جو لوگ ریکارڈنگ اور شوٹنگ کررہے ہیں انہیں کام روک دینا چاہیئے تاکہ کسی کو بھی وائرس سے نقصان نہ ہو۔اداکارہ نے فیس بک پر اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ ہمیں شوٹ ملتوی کردینا چاہیئں یاد رہے کہ ارمینا خان پاکستان میں فلموں اور ڈراموں سمیت بے شمار پراجیکٹ کرچکی ہیں۔