جمیکا(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈ کرکٹر اور گلوکار ڈیوین براوو نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق اپنا گانا ریلیز کردیا۔دنیا بھرمیں کورونا کے خلاف لڑنے میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کردار صفِ اول کے سپاہیوں کا ہے تاہم عوام کا مورال بلند رکھنے کے لیے کھلاڑی اور شوبز ستارے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیون براوو کھیل کے میدان کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی جانے جاتے ہیں اور انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف ایک گانا تیار کیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی ہے ۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر اپنے نئے گانے کو شیئر کرتے ہوئے ڈی جے براوو نے کہا کہ ’’ہم ہار نہیں مانیں گے ، اس وبا کے پھیلنے کے ساتھ ہی میری دعائیں آپ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، چلیں اس کا مل کر مقابلہ کریں۔‘‘اپنے اس گانے میں ڈیوین براوو لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں، اپنے گھروں میں رہیں اور سماجی دوری اختیار کریں۔