برسلز (نیٹ نیوز) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کی سب سے بڑی مسجد نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں 33 ہزار یورو کا عطیہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برسلز کے سینٹ پیٹرز ہسپتال نے شہریوں سے عطیہ کی اپیل کی تھی کہ ہسپتال کو کرونا مریضوں کیلئے ضروری ترین وینٹی لیٹرز چاہئیں، جسکے جواب میں سب سے بڑی مسجد کی انتظامیہ نے 33 ہزار یورو کا عطیہ ہسپتال انتظامیہ کو دیا اور اس کی اطلاع میئر کو دی جسکے بعد کمیون 1000برسلز کے میئر فلپ کلاز نے بھی عطیہ کی گئی رقم کا اعلان کیا۔