کراچی(شوبز ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظرمایہ ناز اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید اورعدانان صدیقی نے کرونا وائرس کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ کی جس میں وہ اورہمایوں سعید ایک ساتھ جہازمیں بیٹھے اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔ عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’اف کرونا وائرس ۔۔۔ نیو جرسی سے ہیوسٹن روانہ۔‘دوسری جانب اداکار وہدایتکار واسع چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ اب لندن کیا، کہیں بھی نہیں جاؤں گا جس پرہمایوں سعید نے جواب دیا کہ وہ کراچی پہنچ چکے ہیں لیکن وہ گھرنہیں جائیں گے ، کیونکہ وہ اورعدنان صدیقی خود کوایک کمرے میں بند کررہے ہیں۔ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔