واشنگٹن(این این آئی، نیٹ نیوز)امریکہ کے سینئر میڈیکل سائنسدان اور کرونا پر حکومتی ترجمان ڈاکٹر انتھونی فوچی نے کہا ہے کہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنیوالا نیا کرونا وائرس ہر سال ٹھنڈ کے موسم میں حملہ آور ہو سکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فوچی نے کہا قوی امکانات ہیں کہ کرونا ہر سال سردیوں میں موسمی فلو کی طرح حملہ کریگا، اس نے جنوب سے جکڑ پکڑنا شروع کی جہاں سردیوں کا موسم تھا اور اب ان ممالک میں زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جہاں ٹھنڈ ہے ۔انہوں نے کہا اب سارا دارومدار اس بات پر ہے کہ ہم کب تک ویکسین تیار کر لیتے ہیں، اس وقت ہمارے پاس دو ویکسین ہیں جو انسانوں پر آزمائی جا رہی ہیں امریکہ اور چین میں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم کامیاب ہو جائینگے اور کرونا کو شکست دے دیں گے لیکن ہمیں اسکے دوسرے حملے کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے ۔
کرونا ہر سال حملہ کر سکتاہے :امریکی سائنسدان
جمعه 27 مارچ 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 27 مارچ 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں