بیجنگ،روم، نیویارک، جدہ (92نیوز رپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک،اے ایف پی، نیوزایجنسیاں) دنیا بھر میں کروناوائر س سے ہلاکتیں 21ہزار کے قریب پہنچ گئیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید1,962 افراد ہلاک جبکہ39,396 نئے کیس سامنے آگئے ۔ ہلاکتوں کی تعداد20,852ہو گئی۔196متاثرہ ممالک میں متاثرین کی تعداد461,923ہو گئی جن میں سے 113,799 مریض صحتیاب ہو چکے جبکہ14,215 کی حالت تشویشناک ہے ۔اٹلی683،سپین میں 443، فرانس 231،ایران 143،امریکہ 113، نیدرلینڈز80،بلجیم56، جرمنی47،سوئٹزرلینڈ27،برطانیہ 13،پرتگال10،جنوبی کوریا6، چین، سویڈن،کینیڈا،ملائشیا ،پولینڈ،ڈومنیکن ریپبلک4،4،فلپائن، انڈونیشیا،3،3،بھارت،روس، جاپان،آسٹریا، ناروے ، فن لینڈ،اسرائیل،ڈنمارک،عراق، لبنان،یونان، پانامہ، پیرو، آئرلینڈ، لتھوانیا2،2، نائیجر،سعودی عرب، افغانستان، بنگلہ دیش، پیراگوئے ،گھانا، آذربائیجان، ہنگری، یوکرائن،سربیا، ارجنٹائن، میکسیکو،مصر، سلوینیا،رومانیہ،چلی، برازیل، فلسطین ،تیونس ، کولمبیا، آسٹریلیامیں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔امریکہ9,251 ،سپین 5,553،اٹلی5,210،جرمنی4,332 ،فرانس2,929،ایران2,206،سوئٹزرلینڈ1,020 ،نیدرلینڈز852 ،بلجیم668،سوئٹزرلینڈ660،پرتگال633،کینیڈا498،اسرائیل439،آسٹریا305، لکسمبرگ234،سویڈن227، چلی220،برطانیہ 187،ملائشیا 172،ناروے 168روس 163،جنوبی افریقہ 155،برطانیہ 150کینیڈا138، سعودی عرب 133،انڈونیشیا104، بھارت میں 70نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ چین اور اٹلی کے بعدامریکہ مصدقہ کیس رپورٹ کرنیوالا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے ۔امارات میں ایک پاکستانی سمیت کرونا وائرس کے 50 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی۔ابتک یو اے ای میں کرونا وائرس کا شکار 45 افرادصحتیاب ہوچکے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویت میں کرونا کے 9 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ مجموعی کیسوں کی تعداد 39 ہے ۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے صدرلارنس اور ان کی اہلیہ میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔امریکی ایئرکرافٹ یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ کے تین امریکی ملاحوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے عوام سے اپیل کی ہے وہ سماجی سرگرمیوں اور اجتماعی نوعیت کے کاموں سے گریز کریں۔ انہوں نے ملک میں شادی بیا ہ اور موت مرگ کے حوالے سے بھی نئے اقدامات کا اعلان کیا۔ شادیوں کا انعقاد ہوسکتا ہے مگر 5 افراد سے زیادہ شریک نہ ہوں۔ آخری رسومات میں 10 سے زیادہ افراد کی شرکت پرپابندی ہوگی ۔ آسٹریلیا نے کرونا کی وبا سے معاشی نقصان کو کم کرنے کیلئے 66 ارب آسٹریلوی ڈالر (38 ارب ڈالر) کے ہنگامی امدادی پیکج کا اعلان کیا۔جرمن پارلیمنٹ نے ایک ہزار 200 ارب ڈالر کا امدادی پیکج منظور کر لیا۔پانامہ حکومت نے ملک لاک ڈاؤن کر دیا۔پیراگوائے نے بارڈرز بند کر دئیے جبکہ کینیا نے رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔سوڈان نے 4 ہزار سے زائد قیدی رہا کر دئیے ،آئندہ دنوں میں مزید ہزاروں قیدیوں کو رہا کیا جائیگا۔ریاض ، مکہ اور مدینہ سمیت 13ریجنز میں مکمل لاک ڈائون کر دیا گیا۔ کوئی بھی شخص ایک ریجن سے دوسرے ریجن نہیں داخل ہو سکے گا۔سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والی سعودی لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا ۔کرونا وائرس کے باعث روس میں آئین میں اہم ترمیم پر ووٹنگ کو ملتوی کر دیا گیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے اس اہم آئینی ترمیم پر ووٹنگ ملک میں کرونا وائرس کے بحران کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے جس کے تحت انہیں مزید دو مرتبہ ملک کا صدر بننے کا موقع مل سکتا ہے ۔ چین کے صوبے ووہان میں 8 اپریل کو لاک ڈان ختم کردیا جائے گا۔ چینی حکام نے بتایا پانچ روز سے صوبے میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ صوبہ ہوبئی سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔برطانوی حکومت کی جانب سے رضاکاروں کی اپیل کے 24 گھنٹے کے اندر 4 لاکھ افراد نے اپنا نام پیش کر دیا۔لتھوانیا میں تعینات 20نیٹو فوجیوں میں بھی کرونا کی تشخیص ہو گئی ہے ۔امریکی سینٹ اور وائٹ ہاؤس نے دو ٹریلین ڈالر کے وسیع تر امدادی پیکیج پر اتفاق کر لیا ۔ ان رقوم سے کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے نمٹنے کیلئے سرگرم شعبہ صحت سے وابستہ اہلکاروں کے علاوہ منفی طور پر متاثر ہونے والے کاروباروں کی مدد کی جائے گی۔برطانوی کیمیکلز کمپنی انیوس سینیٹائزرز کی قلت پورا کرنے کیلئے ماہانہ دس لاکھ سے زائد بوتلیں تیار کرے گی۔