مکرمی!’’کرونا‘‘ وائرس کی ایک قسم کا نام ہے۔ یہ پہلی بیماریوں سے فی الحال زیادہ خطرناک ہے۔ا ور یہ مشکل تب تک رہے گی جب تک اس سے بچاؤ کی دوا (ویکسین) یا اس کا علاج دریافت نہ ہو جائے۔ تب تک ہمیں حکومت کی بتائی ہوئی تمام ہدایات پر عمل کرنا ہے اور اپنے آپ کو اور باقی دنیا کو محفوظ رکھنا ہے۔باہر مت نکلیں۔۔ لوگوں سے دو میٹر کے فاصلے پر رہیں۔ گھر سے باہر کسی بھی چیز کو ہاتھ لگے تو ہدایات کے مطابق کم از کم 20 سے 30 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔ چھینک اور کھانسی کے دوران اپنے بازو کی کہنی والی جگہ سے منہ کو ڈھانپیں۔ ہاتھ نہ ملائیں۔ تھوک لگا کر کرنسی نوٹ نہ گنیں اور تھوک لگا کر کاغذوں کو نہ پلٹیں۔ جگہ جگہ مت تھوکیں۔ اپنے ماسک اور ٹشو جگہ جگہ مت پھینکیں۔ چھوٹی موٹی بیماریوں کے لئے ہسپتالوں میں نہ جائیں۔ اپنی مدافعت کو بڑھائیں۔اگر (شوگر) نہیں ہے تو روزانہ ایک سے دو چمچی شہد لیں، پانچ سے دس بادام کھائیں، ایک پلیٹ تازہ سلاد، روزانہ گھر میں ایسی ورزش کریں جس سے تھوڑا تھوڑا سانس پھولے، دودھ پیئیں، ترش پھل یا وٹامن سی کی گولی کھائیں اور پر سکون اور خوش رہیں۔ اور تمباکو نوشی سے بھی گریز کریں۔ (ڈاکٹر عبدالہادی ایم بی بی یس،(میڈیسن)