لاہور(خصوصی نمائندہ، این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد رقم ریلیف فنڈ میں جمع کرا دئیے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹیلی فون کرکے کرونا وائرس کے خلاف رقم جمع کرانے کے اقدام سے آگاہ کیا جس پر عثمان بزدار نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کی تعریف کی۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے ، پوری قوم کو متاثرین کے لئے دل کھول کر عطیات دینے چاہئیں، مخیر حضرات کرونا کے خلاف متاثرین کی مدد کریں اور خیال بھی رکھیں۔