اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض بھی کرونا کیخلاف جنگ میں عوام کی مد د کیلئے سامنے آگئے اوربحریہ ٹاؤن نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا آغاز کردیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کو کرونا سمیت ہر طرح کے جراثیموں سے پاک کرنے کیلئے اتوار کو جراثیم کش سپرے کا آغاز کردیا گیا۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہاکہ علاقے کو 2 روز میں جراثیم سے پاک کردیا جا ئیگا۔