بغداد (سپورٹس ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گھر بیٹھے عراقی ویٹ لفٹرز نے چھت پر ہی جم بنا لیا، اپنی ٹریننگ کو جاری رکھ موذی مرض کو مات دینے کا عزم ظاہر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈوہک کے رہائشی عراقی ویٹ لفٹرز کا کورونا کے باعث گھر بیٹھنا مشکل ہو گیا، اُسامہ حسین نے اپنے دوست کے ہمراہ گھر کی چھت پر ہی جم بنا لیا۔جان لیوا وائرس کے باعث فزیکل فٹنس سنٹر اور جم بند ہونے کے باعث چھت پر ٹریننگ شروع کر دی، حفاظتی تدبیر، جان کا تحفظ اور ٹریننگ کا بڑا مشن گھر کی چھوٹی سی چھت پر پورا، دونوں ایک دوسرے کو کوچ بھی کرتے نظر آئے ۔دوسری جانب شہر بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اتوار تک کی رپورٹ کے مطابق دو سو چھیاسٹھ کیسز سامنے آئے جن میں 23 افراد لقمہ اجل بنے ۔