ووہان (این این آئی) چین میں ا کرونا وائرس ابتک سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں کھا چکا ہے ۔ اس موذی وائرس سے نمٹنے کیلئے جہاں حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں وہیں شہریوں کا جذبہ بھی قابل دید ہے ۔ایک80 سالہ بیوہ خاتون اپنی زندگی کی ساری جمع پونجی اور پنشن کے بونڈز لیکر پولیس اہلکاروں کے پاس پہنچ گئی۔ بزرگ خاتون کی جمع پونجی 50 ہزار یو آن تھی جو اس نے کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے پولیس اہلکاروں کوتھمادی۔پولیس اہلکاروں نے خاتون کے بارے میں معلومات لیں تو پتہ چلا وہ اکیلی رہتی ہے اورشوہر کی موت کے بعد اس کا واحد سہارایہ پنشن ہی ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے معمر خاتون سے پیسے لینے سے انکار کردیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد 80 سالہ گو شویونگ پورے چین میں ایک ہیرو کی حیثیت اختیار کرگئی ہیں اور لوگ ان کی بھرپور تحسین کر رہی ہیں۔