واشنگٹن، بیجنگ ( نیٹ نیوز ،آن لا ئن ) امر یکہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلے شخص کی تصدیق ہو ئی ہے ۔وائرس سے متاثرہ شخص کا تعلق واشنگٹن سے بتا یا جا رہا ہے ۔ادھر چین کی ریاست ووہان میں تیزی سے پھیلنے والے جان لیوا کرونا وائرس کے باعث چوتھا شخص ہلاک ہو گیا ہے جس کے بعد ہلا کتوں کی تعداد 6تک پہنچ گئی ہے جبکہ 300سے زائد افراد اس وائرس سے متا ثر ہو ئے ہیں ۔