مکرمی !لاک ڈائون کی وجہ سے جہاں غریب طبقے کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے وہیں اپنے آپ کو غریب ثابت کرنے والے لوگ بھی اُمڈ اُمڈ کر آنے لگے۔چند لوگوں نے مسحقین کو راشن پہنچانے کا بیڑہ اُٹھایا اور اپنی طرف سے لوگوں میں راشن تقسیم کرنے لگے۔ تو لوگ ان پر پل پڑے اور راشن کا زبردستی مطالبہ کرنے لگے۔ یہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ غریب طبقہ ابھی سیلانی ویلفئیر سے پیٹ پوجا کر کے باہر تشریف لایا ہے اور راشن دینے والے شخص کو گھیرے میں لے کر اس سے راشن کا زبردستی مطالبہ کرنے لگا اور تو اور کچھ لوگ تو اسے مارتے بھی نظر آسکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی بدولت تو جو سفید پوش اور مستحق لوگ ہیں وہ بھی نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔ اللہ ہی محافظ ہو ایسی قوم کا۔ نجانے ہم نے کس ڈگر پر چلنا ہے۔کرونا وائرس تو ختم ہو جائے گا لیکن اس جہالت کا خاتمہ کیسے ہوگا۔ ( نمرہ سعید)