کویت سٹی (نیٹ نیوز )ہلاکت خیز کرونا وائرس کا علاج فراہم کرنے کی دعویدار کویتی خاتون چینی سفارتخانے پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا اسٹار سلوی المطیری نے دعویٰ کیا تھا وہ کرونا وائرس کا علاج کر سکتی ہیں لیکن اس کے بدلے انہوں نے بھاری رقم کا مطالبہ کیا تھا۔سوشل میڈیا پر کویتی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کویت میں چینی سفارتخانے کے باہر کھڑے ہوکر کہتی نظر آ رہی ہیں کہ مہلک ترین وائرس کا علاج فراہم کرنے کے دعوے میں سچی ہوں اور کرونا وائرس کا علاج چینی حکام کے حوالے کروں گی۔