واشنگٹن ،میڈرڈ،جدہ (92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) دنیا بھر میں کرونا وائرس کے سبب ہلاکتیں30,361 ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد654,138ہوگئی۔ دنیا بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید3,019 افراد ہلاک جبکہ 57,826 نئے مریض سامنے آگئے ۔ اٹلی میں 889،سپین 674،فرانس319، امریکہ 283،برطانیہ 260،ایران 139،نیدرلینڈز93، بلجیم 64،جرمنی52،سوئٹزرلینڈ33، پرتگال 24،ترکی16، انڈونیشیا15،آئرلینڈ،فلپائن14،14،ڈنمارک13، آسٹریا10،ڈومنیکن ریپبلک8،ایکواڈور7،مصر6،پیرو،جنوبی کوریا5،5،یونان، میکسیکو،ارجنٹائن 4،4 ،چین،رومانیہ، بلغاریہ،الجیریا،لکسمبرگ،ڈی آر سی3،3، فن لینڈ،عراق، سربیا،البانیہ، برکینافاسو2،2،سعودی عرب،پولینڈ، تھائی لینڈ،ملائشیا، چلی،ناروے ،آسٹریلیا، ہنگری،برازیل،قطر، برونائی، آذرربائیجان،ازبکستان، کیوبا، گھانا،سری لنکا میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔امریکہ ایک لاکھ سے زائد متاثرین والا پہلا ملک بن گیا۔امریکہ14,464 ، سپین 6,529،اٹلی5,974،جرمنی5,331 ،فرانس4,611،ایران3,076، برطانیہ 2,546 ، بلجیم1,850،ترکی1,704 ،نیدرلینڈز1,159، پرتگال902، سوئٹزرلینڈ449 ،اسرائیل425 ،آسٹریا333،چلی 299، فلپائن272، آسٹریلیا257 ،روس228،ناروے 202،ایکواڈور196،رومانیہ160،ملائشیا159،ڈنمارک 155،جنوبی کوریا146،میکسیکو132،سربیا131، فن لینڈ126،انڈونیشیا، تھائی لینڈ109،109،ارجنٹائن 101،سعودی عرب میں 99کیس رپورٹ ہوئے ۔امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پر23 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ بحری بیڑے پر موجود5000 دیگر افراد کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ امریکی سینیٹر مائیک کیلی بھی کرونا کے شکار ہو گئے ، وہ کانگریس کے پانچویں رکن ہیں جو وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ پوتن کی انتظامیہ کے متعدد اہلکاروں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم متاثرہ افراد میں سے کسی نے صدر پوتین سے ملاقات نہیں کی۔روس نے سرحدیں مکمل بند کر دیں۔چین نے عراق میں کرونا کی تشخیص کیلئے لیبارٹری تیار کر دی۔ امریکی صدر نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے دو ہزار ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج پر دستخط کردیے ۔250 ارب ڈالر براہ راست لاکھوں امریکی شہریوں میں تقسیم کیے جائیں گے اور 250 ارب ڈالر بیروزگاروں کی امداد پر صرف ہوں گے ۔ہسپتالوں کو 100 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے ۔377 ارب ڈالر کے قرضے چھوٹے کاروباری حضرات کو دیے جائیں گے جبکہ 500 ارب ڈالر کے قرضے بڑے اداروں کو فراہم کیے جائیں گے ۔اس پیکج کے تحت 75 ہزار ڈالر سالانہ سے کم کمانے والے ٹیکس گزاروں کو 1200 اور ان کے بچوں کیلئے فی بچہ 500 ڈالر دیے جائیں گے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ پرعملدرآمد کیلئے پیٹر نوارو کو مشیر مقرر کر دیا۔ چینی صدر کیساتھ ویکسین کی تیاری پر بات ہوئی اور کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی سے نئے مسائل جنم لے سکتے ہیں ۔ میں چاہتا ہوں پورے ملک کو جلد از جلد کھولا جائے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔صدر ٹرمپ نے امدادی کاموں کیلئے ریٹائرڈ فوجیوں کو طلب کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا ریاست نیویارک کو قرنطینہ کیا جاسکتا ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے پر 2ہزار ،عوامی اجتماعات میں شرکت پر5 ہزار اور منتظمین کو 10ہزار درہم جرمانہ کیا جائیگا۔فرانس نے چین سے ایک ارب ماسک منگوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مدینہ منورہ میں ہفتہ کی صبح 6 سے کرفیو کا آغاز ہوگیا ہے ۔سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر اور اٹلی کے وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔شاہ سلمان نے دونوں رہنمائوں سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ سلمان نے کہا چینی صحت کے اداروں نے کرونا بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں منفرد تجربہ کیا ہے اور چین کا یہ کارنامہ قابل تحسین ہے ۔چین کے اس منفرد تجربے سے کرونا کی وبا پر قابو پانے کے سلسلے میں ساری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔