لندن(این این آئی ) وکی لیکس کے بانی جو لین آسانج ضمانت پر رہائی حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں خاتون جج نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے فی الحال ایسا ضروری نہیں ہے کہ ان کو رہا کرتے ہوئے گھر پر نظر بند کر دیا جائے ، خاتون جج کا کہنا تھا کہ آسانج 2012میں بھی ضمانت پر رہائی کی خلاف ورزی کر چکے ہیں، اس وقت آسانج نے ایکواڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ حاصل کر لی تھی۔ خاتون جج کا کہنا تھا کہ وہ واحد قیدی نہیں ہیں جو کمزور صحت کے ساتھ جیل میں ہیں۔