اسلام آباد( خبر نگار خصوصی) نجی ہسپتال میں 4دن تک نمونیہ کا علاج کرانے والی خاتوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ انتظامیہ نے نجی ہسپتال کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے ۔دوروز قبل عائشہ نامی خاتون کونجی ہسپتال سے پمز منتقل کیا گیاتھاجبکہ مریضہ کو نجی ہسپتال میں 4 دن تک نمونیا کا کہہ کرعلاج کیا جاتا رہا، خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر پمزمنتقل کیا گیا۔پمز ہسپتال میں خاتون میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے نجی ہسپتال کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے ۔