لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ فلم ’’ بلیک وڈِو‘‘ کی ریلیز بھی کرونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ۔فلم نے طے شدہ شیڈول کے مطابق 24 اپریل کو برطانیہ اور یکم مئی کو امریکی سینما گھروں کی نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن اب مارول اور ڈزنی نے فلم کی نمائش شیڈول کے تحت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فلم ’’فاسٹ اینڈ فیوریئس9، نو ٹائم ٹو ڈائی اور اے کوائٹ پلیس 2 ‘‘ کو بھی ریلیز وقت پر ریلیز نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔