کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر اور کراچی کلب کے سابق صدر حنیف لاکھانی نے سندھ حکومت کی جانب سے کوروناوائرس سے سندھ کے عوام کو بچانے کیلئے کئے گئے اقدامات اورصوبے میں لاک ڈاؤن کو بہترین عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا جس تیزی سے پھیل رہا ہے ہماری حکومت کے پاس اتنے بھی وسائل نہیں کہ وہ اس ناگہانی آفت سے نمٹ سکے اس لئے جو اقدامات کئے جارہے ہیں اس پر پوری قوم کو یکسوئی کے ساتھ عملدرآمد کرنا چاہیئے ۔حنیف لاکھانی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی صنعت اور معیشت کو بچانے کیلئے حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہے ۔