لاہور (کلچرل رپورٹر )معروف ،اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی کوشش کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس سمیت پولیس اور ینجر ز کوسیلوٹ کرتی ہیں۔ ڈارمہ سٹارحرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ تہہ دل سے سلام کرتی ہیں تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، پولیس و رینجرزاورعوام کوبھی جواس مشکل وقت میں ہمارے لیے ایک پاؤں پرکھڑے ہیں۔اس سے قبل بھی اداکارہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق اپنے شوہرکے ساتھ ایک تصویرشیئر کی تھی جس میں وہ مداحوں کی جانب سے خود ہی تنقید کا نشانہ بن گئی تھیں کیونکہ شیئر کرائی گئی تصویر میں حرا اور مانی دونوں ہی بہت قریب تھے جب کہ وہ اپنی پوسٹ کے ذریعے سب کوگھرپررہنے اورقرنطینہ ہونے کی تلقین کررہی تھیں۔