لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر،نامہ نگار )کوئین میری کالج لاہور کی بس کی زد میں آکر طالبہ جا ں بحق ہوگئی، وزیر اعلی ٰپنجا ب نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حا دثہ گذ شتہ روز کوئین میری کالج لاہور میں دوپہر ایک بجے چھٹی کے وقت پیش آیا ،ڈرائیور لاشاری نے کالج کے گیٹ سے نکلتے لاپروائی سے ڈرائیونگ کرتے گیٹ او ر بس کے درمیان کالج کی آ ئی سی ایس کی طالبہ رومسیہ وحید کو گرایا ، پھر موڑ کاٹتے اسے کچل دیا جو مو قع پر دم تو ڑ گئی ۔ذ را ئع کا کہنا ہے کہ پرنسپل نے مبینہ طو ر پر حادثے کو کالج کے حدود سے باہر ظاہر کرواکر معاملہ ٹھپ کرادیا بس میں مو جو د دیگر طا لبا ت سے زبر دستی درخوا ست پر دستخط کرالئے کہ ڈرا ئیو ر کی غلطی نہیں طا لبہ کی تھی اور لو احقین کو بھی یہی ڈرا مہ سنا کر ڈرا ئیو ر کو بچا لیا،لاشاری ڈرائیور 5 سال قبل سمن آباد موڑ میں ایک نوجوان کو بس کے نیچے کچل کر ہلاک کر چکا ہے ،اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر فرح کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو اسی ڈرائیور نے شدید نقصان پہنچایا تھا،تمام حادثات کے باوجود پرنسپل نے اس نااہل ڈرائیور کو بس چلانے کی ذمہ داری دی ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ پو لیس افسران کالج کے اندر ، باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے فوٹیجز کو دیکھیں تو لاپروائی کھل کر سامنے آجائے گی، پو لیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد قا نو نی کا رروا ئی کی جائیگی ۔