پشاور( نجات حسین)کرک کے عوام نے کرونا وائرس سے بچا ئو کیلئے پا بندی کے با وجود میلہ مو یشیاں کا انعقاد کیا گیا۔ احمدآباد کے عوام نے تمام احتیا طی تدا بیر کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، پا بندی کے با وجود میلہ مو یشیاں کا انعقاد کیا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر تحت نصرتی خا لد قیوم ،پو لیس اور لیوی کے بھا ری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور میلے میں موجود سٹالز ختم کر نے اور عوام کو منتشر کر نے کی کوشش کی جس پر عوام اور سبزی فروشوں نے پولیس پر پتھرا ئو کیا جس کے نتیجے میں ایک پو لیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔ پو لیس نے لا ٹھی چارج کیا جس میں ایک سبزی فروش شدید زخمی ہو گیا۔ ہزا روں لوگوں کی و جہ سے پو لیس میلہ ختم کرانے میں بے بس نظر آئی اور میلہ اپنے مقررہ وقت پر ہی اختتام پذ یر ہوا۔ سبزی فروشوں کا کہنا تھا کہ اگر کام نہ کریں توفاقے سے مر جائیں گے ۔