لاہور(نیوز رپورٹر ) محکمہ اینٹی کرپشن نے کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں محکمہ ایکسائز کی موٹر برانچ کے 9انسپکٹروں سمیت 32ملازمین کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے آج طلب کر لیا۔ملازمین کواینٹی کرپشن حکام نے نوٹس ارسال کردیئے ۔