ملتان،فیصل آباد(جنرل رپورٹر،خصوصی رپورٹر) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کرپشن کی شکایات پر نیب ملتان کے 3 افسران کو معطل کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف ممتاز باجوہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی ارسلان،حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل منظور کو کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہونے پر معطل کیا گیا۔ادھر نیب فیصل آباد نے کرپشن کے الزامات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف احمد ممتاز باجوہ ،اسسٹنٹ ڈا ئریکٹرز علی ارسلان حیدر اور فیصل منظورکو تین ماہ کیلئے معطل کردیا ۔