لاہور( سٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی وسطی پنجاب محمدجاوید قصوری نے کہاہے کہ کرپشن نے پورے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے ۔جماعت اسلامی ملک میں بلاتفریق کڑے احتساب کی خواہش مند ہے اور اس حوالے سے 1996سے جدوجہد کررہی ہے ۔پاک صاف،محب وطن اور پڑھی لکھی قیادت ہی پاکستان کا مستقبل سنوار سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں احتساب کا عمل پہلی مرتبہ برسراقتدار افراد سے شروع ہوا ہے ۔ ا س کو بلاتفریق پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا چاہے ۔قوم منتظر ہے کہ کب پانامالیکس میں بے نقاب ہونے والے دیگر 436پاکستانیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔جب تک کرپٹ عناصر کا محاسبہ اور لوٹ مار کی دولت پاکستان واپس نہیں لائی جاتی ہم ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتے ۔