لاہور(احتشام الحق) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق رکن گورننگ بورڈ اور اسلام آباد ریجن کے سابق صدر شکیل شیخ کے بارے مزید نئے انکشافات سامنے آ ئے ہیں، وہ بطور ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی کرکٹ کی بہتری کی بجائے نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ کے لئے کام کرتے رہے ، اس دوران مختلف ریجن کے اضلاع میں کلبوں کی سکروٹنی کے دوران اپنی من پسند کلبوں کو رائٹ آف ووٹ دلواتے رہے بلکہ ریجنز کے انتخابات میں اپنے گروپ کے آرگنائزروں کو جتوانے میں بورڈ کے ایما پر اپنا اثر و رسوخ بھی استعمال کیا ۔ اپنے بیٹے کو اپنا اثرو رسوخ استعمال کر کے ڈومیسٹک کرکٹ میں جونیئرایک روزہ ٹورنامنٹ کھیلے بغیر قومی جونیئرٹیم میں بھی منتخب کرایا ،وہ سابق چیئرمین شہریار خان کے دور میں رکن گورننگ بورڈ تھے اور نجم سیٹھی سے دوستی کی وجہ سے ان کے چیئرمین بننے کے لئے راہ ہموار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔