ہوبارٹ (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، کورٹس پیٹرسن نے سنچری سکور کی۔ ہفتہ کو ہوبارٹ میں کھیلے گئے تین روزہ ٹور میچ کے آخری روز کرکٹ آسٹریلیا الیون نے 99 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی کورٹس پیٹرسن 30 اور لبوچگ نے 33 رنز پر کھیل رہے تھے ، 134 کے سکور پر لبوچگ نے 50 رنز بنانے کے بعد کمارا کی گیند پر آئوٹ ہو گئے ،چوتھی وکٹ میں 90 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 224 تک پہنچایا کہ کپتان جوئے برنز نے اننگز ڈیکلیئر کر کے حریف ٹیم کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 365 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں سری لنکا نے کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں پر 131 رنز بنائے تھے ، دن ختم ہونے کی وجہ سے میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ ، تھریمانے 46 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ، ہولانڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔