لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہوریونائیٹڈ کلب نے ینگ لکی سٹارز کلب کو6 وکٹوں سے ہرا دیا۔کرکٹ سنٹر گراؤنڈ پر کھیلے گے میچ میں ینگ لکی سٹار کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں8 وکٹوں پر152 رنز سکورکئے۔لاہور یونائٹڈ کلب نے مطلوبہ ہدف4 وکٹوں کے نقصان پر19.2 اووروں میں155رنز بنا کر حاصل کر لیا۔فرمان علی کومین آف دی میچ قرار دیاگیا۔