لاہور(سپورٹس رپورٹر) 17ویں محمد صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹرفائنل میچ میں اپالو کلب نے ٹاؤن شپ وائٹس کو39 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل مرحلہ میں قدم رکھ لئے ۔ٹاؤن شپ وائٹس گراؤنڈ پراپالو کلب نے 265 رنز سکو ر کئے ۔محمد شریف نے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ٹاؤن شپ وائٹس 226 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔